آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDC) نے ای اینڈ پی سیکٹر میں پہلا نمبر پر اور پاکستان کی 69 بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں مجموعی طور پر تیسرا نمبر حاصل کر لیا۔
یہ اعزاز ٹرانسپیرنسی ان کارپوریٹ رپورٹنگ (TRAC) 2024 اسیسمنٹ کے تحت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ OGDC کارپوریٹ شفافیت، انکشاف کی دیانتداری اور اخلاقی حکمرانی کے محاذ پر سب سے آگے ہے۔
چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ظفر مسعود نے کہا ہے کہ ہم اعلیٰ ترین معیار کی احتسابی روایت قائم رکھنے اور سٹیک ہولڈرز کے طویل مدتی اعتماد کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔