برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی جارحیت کیخلاف پُرامن احتجاج

برسلز:یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’افواج پاکستان پائندہ باد‘‘ جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی رہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں