DG ISPR

دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔

پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسروں کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” شروع کیا، اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں، اس نے پاکستان کو فتح دی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں، عورتوں سمیت بےگناہ شہری شہید ہوئے، ، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران پاک افواج نے مسلح افواج نے 26 بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، دو جگہ پر بھارت کے فضائی دفاعی ایس 400 نظام کو تباہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں