Donald Trump & Vladimir Putin

روس یوکرین جنگ رکوا کر رہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ولادیمیر پیوٹن کو فون

واشگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ رکوا کر رہوں گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات پر آمادہ ہوگئے، دو طرفہ ملاقات اگست کے آخر میں ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی پیوٹن سے 40 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔

یوکرینی صدر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا سمیت دوست ممالک کی ذمہ داری ہے ہمارا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ بڑی بیٹھک ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس سے جنگ ختم ہوگی لیکن ٹائم فریم نہیں دے سکتا، روس یوکرین امن معاہدہ مستقبل قریب میں ہو سکتا ہے، امن کے قیام کیلئے امریکا روس اور یوکرین سے ملکر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں