کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1620 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کا نرخ 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس ہے۔