واشنگٹن: غزہ میں استحکام کے لئے بین الاقوامی فورس کی تشکیل شروع کر دی گئی۔
سینئرامریکی مشیر نے کہا کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی سے متعلق کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا، زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، حماس کے زیرکنٹرول علاقوں میں تعمیرنو کا کوئی فنڈ نہیں جائے گا۔
سینئرامریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک بین الاقوامی فورس کاحصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں، مصر اور قطرسمیت متعدد ممالک سے بات چیت جاری ہے۔