نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 3بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نیویارک: نیویارک میں ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گر کرتباہ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار فیملی سپین سے تفریح کیلئے امریکا آئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، حادثے کے بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں دریا کے دونوں کناروں پر پہنچ گئیں، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں