MMA

آئی ایف ٹی فائٹ پاس لاہور 2 کا انعقاد 10 اور 11 مئی کو ایس اے گارڈنز لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے

لاہور: آئی ایف ٹی فائٹ پاس لاہور ون کی شاندار کامیابی کے بعد، پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) اور ایس اے گارڈنز کے اشتراک سے “آئی ایف ٹی لاہور فائٹ پاس2 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ10 اور11 مئی 2025 کو ایس اے گارڈنز، لاہور میں منعقد ہوگا۔اس ایونٹ میں مارشل آرٹس کے شوقین افراد کو گریپلنگ اور ایم ایم اے (Mixed Martial Arts) کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جن میں میل اور فی میل فائٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان فائٹرز کو قومی سطح پر اجاگر کرے گا بلکہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔شائقین، کھلاڑی، اور میڈیا نمائندگان کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس ایکشن سے بھرپور ایونٹ کا حصہ بنیں اور کھیل کے میدان میں نیا جوش و جذبہ دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں