Australian Team

آسٹریلوی ٹیم نے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کھلاڑیوں پر طنزیہ ویڈیو بنا ڈالی

سڈنی: پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم مذاق بن گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارتی کھلاڑیوں پر طنز کرتے ہوئے ویڈیو بنا دی، آسٹریلوی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی طنزیہ ویڈیو سپورٹس ویب سائٹ نے شیئر کی، ویڈیو میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے انڈین کھلاڑیوں کا خوب مذاق اڑایا۔

آسٹریلین ٹیم کے سپورٹ سٹاف نے کہا ہاتھ تو یہ ملاتے نہیں انہیں کس طرح ڈیل کرنا ہے؟ ہیزل ووڈ نے کہا شوٹ کرنے کے انداز کے بارے میں کیا خیال ہے، سپورٹس ویب سائٹ نے کچھ دیر بعد ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں