Offshore wind

آف شور ونڈ کے ذریعے عالمی سطح پر 263 گِیگا واٹ کا ہدف مقرر

تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر آف شور ونڈ کی تنصیبات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے سبب 2030 تک بجلی کی پیداوار تین گُنا بڑھ جائے گی۔اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مستقبل کے انرجی سسٹمز میں یہ نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

انرجی تھنک ٹینک Ember اور GOWA (گلوبل آف شور ونڈ الائنس) کی جانب سےکیے گئے تجزیے کے مطابق چین کے علاوہ عالمی سطح پر مجموعی طور پر سال 2030 تک 263 گِیگا واٹ کا ہدف رکھا گیا۔ اس فہرست میں یورپ سب سے آگے ہیں جہاں 15 ممالک کا 99 گِیگا واٹ بجلی بنانے کا ہدف ہے۔ ایشیاء میں ممالک اپنی سکت تیزی سے بڑھا رہے ہیں، بھارت کا ہدف 30-37 گِیگا واٹ، جاپان 41 گِیگا جس میں 2040 تک 15 گِیگا واٹ تیرتے آف شور شامل ہوگا جبکہ جنوبی کوریا، تائیوان اور ویتنام مشترکہ طور پر 41 گِیگا واٹ پیدوار کریں گے۔

چین نے گزشتہ ہفتے نئے پرعزم اہداف تیار کیے ہیں۔ 20 اکتوبر کو بیجنگ ڈیکلیریشن 2.0 پر دستخط کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ 2026 سے 2030 کے درمیان 15 سالہ دورانیے میں نصب کی جانے والی سالانہ آف شور ونڈ پاور صلاحیت کی سالانہ پیداوار 15 گِیگا واٹ سے کم نہیں ہوگی۔ یہ تقریباً 2021 سے 2025 کے دوران حاصل ہونے والی اوسط پیداوار کا تقریباً دُگنا ہے۔ چین میں ساحلی پٹی پر موجود 11 صوبوے پہلے ہی 2025 کے مجموعی طور پر 64 گِیگا واٹ کے اہداف طے کر چکے ہیں۔

جہاں 2030 ایک اہم سنگِ میل ہے، دنیا بھر کی حکومتیں قلیل مدتی اہداف سے آگے دیکھ رہی ہیں۔ 18 ممالک 2030 سے آگے کے اہداف سے متعلق اعلان کر چکے ہیں، جو ان کے انرجی سسٹم میں آف شور توانائی کی شمولیت کے طویل مدتی مقاصد کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سات ممالک نے تیرتے آف شور ونڈ سسٹم لگانے کا ہدف طے کیا ہے جو کہ فکسڈ باٹم کے مقابلے میں پری کمرشل مرحلے میں لیکن کافی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں اس عالمی سطح پر بڑھتے رجحان کی رفتار کم کردی ہے۔ اگرچہ امریکا نے 2030 تک 30 گِیگا واٹ کا ہدف رکھا ہوا ہے لیکن پالیسی سے حالیہ تبدیلی اور مارکیٹ میں چلنے والی مخالف ہواؤں نے اس کے پورا ہونے میں شکوک پیدا کر دیے ہیں۔ اس ہی وقت میں 11 ریاستوں نے مجموعی طور پر 84 گِیگا واٹ کی آف شور ونڈ کا ہدف رکھا ہے جو بتاتا ہے کہ ریاستی سطح پر یہ رجحان جاری رہے گا۔ 2025 سے 2029 کے درمیان امریاک میں 5.5 گِیگا واٹ آف شور کی تعمیرات ابھی بھی متوقع ہے۔

Ember کے چیف تجزیہ کار ڈیو جونز کا کہنا تھا کہ آف شور ونڈ دنیا بھر میں 83 گِیگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے جو کہ 7 کروڑ 30 لاکھ گھروں کو روشن کرنے کے لیے کافی ہے۔ ملکوں کا نئے اہداف کا تعین کرنے یا موجودہ اہداف کو آگے بڑھانے سے متعلق سوچنا ایک واضح پیغام ہے کہ ابھی ومل کا وقت ہے جس سے نمو کی نئی لہر کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں