تہران: اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ایرانی سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی جمعہ کو (آج) اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں ایران پر صیہونی ریاست کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو اب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سے سخت، سبق آموز، افسوسناک اور تباہ کن ردعمل کی توقع رکھنی چاہیے، معصوم ایرانی شہریوں کے خون کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل اور بدلہ لیا جائے گا۔