غزہ: غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، ٹینکوں اور بندوقوں سے بارود کی بارش کردی۔
ایک روز میں صیہونی حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید اور 503 زخمی ہو گئے، شمالی غزہ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں خاندان کے 14 افراد جان سے گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 470 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 24 ہزار 693 افراد زخمی ہو چکے۔
اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ کی شیخ رضوان مارکیٹ میں رہائشی عمارت مکمل تباہ کر دی، شمالی غزہ میں فلسطینیوں کیلئے قائم واحد کڈنی ڈائیلاسز سینٹر بھی کرینوں اور بلڈوزروں سے مکمل تباہ کر دیا۔