اسرائیل نے ظلم کی ہر حد پار کردی، 100 فلسطینی شہید، پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری

اسرائیل نے غزہ میں ظلم کی ہر حد پار کردی، تازہ حملوں میں100فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری سے آگ بھڑک اٹھی، بڑے جانی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا، کیمپوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 746 ہوگئی،1 لاکھ 61 ہزار 245 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

حماس جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی قافلے پرحملہ کر دیا، کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، اسرائیل نے غزہ میں ننھے فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کی داستان رقم کر دی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت سے 21 ہزار فلسطینی بچے معذور اور40ہزار500 بچے زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں