لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے باعثت اسلام آباد، کراچی لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کر دیا گیا۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا۔
فضائی حدود بند ہونے سے 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹ آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔
پرواز کو لیٹ ہونے کے باعث ملتان کے بجائے کراچی میں اتارا جائے گا۔