اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سبق مل گیا وہ ہمیں زیر نہیں کر سکتا، دہشت گردوں کو کچلنے میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے، دہشتگردوں کو کچلیں گے، ان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف کا مطلب یہ نہیں دشمن سے رابطے کرکے جنگ کریں، بھارت وہ دشمن ہے جسے دشمنی کا بھی سلیقہ نہیں، نام نہاد ناراض لوگ حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں