LNG

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد:اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق آر ایل این جی کی قیمت میں جون کیلئے کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی قیمت ایک سینٹ کمی کے بعد 11.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 11.79 ڈالر تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کے لیے بھی قیمت ایک سینٹ سے کم کمی کے بعد 10.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے، جو مئی میں 10.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق یہ کمی جون کے مہینے کے لیے کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں