Iran_Israel

ایران نے اسرائیل سے سیز فائر کی تصدیق کردی

تہران:ایران نے اسرائیل سے سیز فائر کی تصدیق کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے کہاکہ ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا، ایران قطر کی ثالثی میں جنگ بندی پر رضا مند ہوا، ڈونلڈٹرمپ اور جے ڈی وینس نے جنگ بندی کی تجویز پر قطری امیر سے بات کی۔

خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی صدر نے کہا اسرائیل جنگ بندی کیلئے متفق ہے،ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا ایران کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں مدد کریں، قطری وزیراعظم نے فون کرکے ایران کی رضا مندی حاصل کی۔

جنگ بندی کے اعلان پرایران میں جشن، لوگ سڑکوں پرنکل آئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اوراسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق ہوگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ بارہ روزہ جنگ کااختتام ہوگیا، چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوجائے گی، دونوں ممالک باقاعدہ جنگ بندی کااعلان کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل نے حوصلہ، ہمت اور دانشمندی دکھائی، سیز فائر کے ہر مرحلے پر فریقین صبر کا مظاہرہ کریں گے، جنگ سالوں جاری رہ سکتی تھی اور مشرق وسطیٰ کو تباہ کردیتی، دونوں ممالک کو امن کی طرف آنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں