Ballistic Missiles

ایران کا بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے جواب، 8 اسرائیلی ہلاک، 200 زخمی

تہران، مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کے جواب میں ایران نے تل ابیب، حیفہ ، تامرا بستی اور کئی شہروں کو 100سے زائد بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنایا، ایران نے ڈرون بھی استعمال کیے جس سے 8 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، شمالی اسرائیل اور ساحلی شہر حیفہ میں میزائل ٹارگٹ پر ہٹ کئے ، اسرائیلی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، ہر طرف خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب ، حیفہ اور دیگر شہروں میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کر دی، ایرانی حملوں میں ایک خاتون سمیت چھ اسرائیلی ہلاک ہو گئے ، حیفہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو حملے مزید بڑھائیں گے۔

ایرانی میزائلوں کو روکنا اسرائیل کیلئے چیلنج بن گیا
اسرائیلی دفاعی نظام بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کو تباہ نہ کر سکا ایران نے کامیابی کے ساتھ لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی اسرائیلی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گلیلی پر ایرانی حملے میں 2اسرائیلی ہلاک 13زخمی ہوئے۔دوسری طرف ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے10طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، ایران نے اس سے پہلے بھی اسرائیل کے 3ایف 35طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں