ایس اے گارڈنز اور پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے “آئی ایف ٹی فائٹ پاس لاہور 2” کا شاندار ایونٹ منعقد کیا گیا،

جس میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجہ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

گریپلنگ کے مقابلے گی اور نو-گی کی مختلف ویٹ کلاسز میں منعقد ہوئے، جن میں ابوبکر، شعیان، عبداللہ خان، اسد ورائچ، احتشام، خضر، عبد السمیع، عنصر اور فرساد نے اپنی کلاسز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ فی میل کیٹیگری میں مشاء اور حفصہ نے چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیمپیئنز کو 10،000 روپے نقد انعام اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ سلور اور برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات اور تمغے دیے گئے۔

اس موقع پر پی ایم ایم اے ایف کے صدر بابر راجہ نے کہا کہ ہم کامیابی کے ساتھ آئی ایف ٹی سیریز کے تین ایونٹس — پاکستان بمقابلہ ایران، افغانستان اور بھارت — منعقد کرا چکے ہیں، اور اب “آئی ایف ٹی سیزن 4” میں 16 مختلف ممالک کے درمیان مقابلے پاکستان میں کروائے جائیں گے۔ ہم پاکستان کے ایم ایم اے کھلاڑیوں کو دنیا بھر میں سپورٹ اور پروموٹ کرتے رہیں گے۔

“آئی ایف ٹی فائٹ پاس لاہور 2” میں گریپلنگ کے ساتھ ساتھ ایم ایم اے مقابلے بھی شامل تھے، جن میں ایک پروفیشنل فائٹ، ایک فی میل فائٹ اور 8 ایمیچور فائٹس شامل تھیں۔ ایونٹ کے مین ایونٹ میں معراج عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات، میڈلز اور سیلڈز تقسیم کی گئیں۔
یاد رہے کہ “آئی ایف ٹی فائٹ پاس لاہور 3” جون میں منعقد کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں