ایونٹ کا مرکزی فوکس ایم ایم اے فائٹس تھیں، جن میں 1 پروفیشنل، 2 فی میل، اور 10 ایمیچور فائٹس شامل تھیں۔ مین ایونٹ میں اشفاق بھٹی نے شاندار فتح حاصل کی، جبکہ تمام چیمپیئن فائٹرز کو کیش پرائز، میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
وشو فائٹس میں 7 مقابلے ہوئے، جن کے فاتحین کو اعزازی بلٹس دی گئیں، جس سے ایونٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔
گریپلنگ (گی اور نو-گی) کی مختلف ویٹ کلاسز میں زبردست مقابلے ہوئے۔ زیان، عبد السمیع، خضر، ہاشم، بودی پہلوان، فیصل اور حمزہ نے اپنی کلاسز میں کامیابی حاصل کی۔ فی میل کیٹیگری میں ساریہ، حمیرا، حفصہ، خضرا اور عنبرین نے چیمپیئن ٹائٹل جیتا۔
تقریب میں PMMAF کے صدر بابر راجہ، چیئرمین شعیب افضل ملک، اور چیئرمین ووشو فیڈریشن ملک افتخار سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر چیئرمین شعیب افضل ملک نے کہا کہ “ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں ایم ایم اے کا مضبوط نیٹ ورک قائم ہو تاکہ ملک کو عالمی سطح کے چیمپیئنز ملیں”۔
صدر بابر راجہ نے کہا کہ “ہم نے IFT فائٹ پاس کے ذریعے پاکستان بھر میں ٹیلنٹ تلاش اور تیار کرنے کا نیا سفر شروع کیا ہے، اور ہمارا مشن ہے کہ پاکستانی فائٹرز کو عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی دی جائے۔