IFT

ایس اے گارڈنز کالا شاہ کاکو میں IFT فائٹ پاس – 8 کا انعقاد

لاہور: پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) کے زیرِ اہتمام، آئی ایف ٹی فائٹ پاس 8 کا انعقاد ہفتہ، 12 جولائی 2025 کو ایس اے گارڈنز لاہور میں کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ شام 6 بجے سے شروع ہوگا اور شائقین کو ایک یادگار، سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور رات کا وعدہ دے رہا ہے۔

اس ایونٹ میں پاکستان بھر کے صفِ اول کے ایم ایم اے جمزاور فائٹرز حصہ لے رہے ہیں جو پنجرے میں اپنی مہارت، طاقت اور جذبے کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ فائٹ کارڈ میں نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار فائٹرز کے درمیان دھماکہ خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جن میں نا صرف زبردست ناک آوٹس بلکہ تکنیکی گراونڈ گیم بھی شامل ہوگی۔

آئی ایف ٹی فائٹ پاس پاکستان میں ایم ایم اے کو فروغ دینے والا ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے جو مقامی فائٹرز کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے اور کیریئر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایسا ایکشن، جوش اور مقابلہ جسے آپ کسی صورت مس نہیں کر سکتے! آئیں اور اس رات کا حصہ بنیں جہاں طاقت، نظم و ضبط اور حوصلہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں