ابوظہبی:ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔
افتتاحی میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، قومی کھلاڑی تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا، ایونٹ کا فائنل معرکہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
دوسری جانب ایشیا کپ ڈیجیٹل ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی، انتظامیہ نے ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا، فینز کا جوش و خروش بھی دکھایا گیا۔