بابر قیوم راجہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں ان کی غیر معمولی خدمات پر سال 2025 کا سپورٹس ٹورازم ایوارڈ ملا۔ PMMAF اور IFT کے ذریعے،انہوں نے ملک گیر چیمپئن شپ، بین الاقوامی فائٹ کارڈز، اور عالمی ایتھلیٹس کو پاکستان کی طرف راغب کر کے مکسڈ مارشل آرٹس کو بلند کیا۔
بابر قیوم راجہ نے سنوکر کو بھی آگے بڑھایا، بڑی قومی لیگوں کی میزبانی کی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی معاونت کی، اور ٹینٹ پیگنگ کو مضبوط بنایا، بڑے پیمانے پر قومی ٹورنامنٹس اور ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹس کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کھلاڑی اور تماشائی آئے۔
متعدد کھیلوں میں ان کی اجتماعی کوششوں نے کھیلوں کی سیاحت کو نمایاں طور پر فروغ دیا، پاکستان کے عالمی امیج کو بڑھایا،جسکی بنا پر نوجوانوں کی شمولیت اور بین الاقوامی شرکت کے مزیدنئے مواقع پیدا ہوئے۔