Budget

بجٹ اہداف بارے سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا

اسلام آباد:سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا۔

دستاویز کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی بجٹ اہداف کو طے کرے گی، وزیرخزانہ 2 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان بجٹ تجاویز پر اتفاق ہو رہا ہے، آئی ایم ایف ایف بی آر کے ٹیکس آمدن اہداف پر مطمئن ہوگیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سبسڈیز، سرکلر ڈیٹ، قرضوں کی ادائیگیوں کے اہداف پر بھی آئی ایم ایف کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں