برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر مشہور شیفس فینکس راس اور اولی پیٹرسن نے دنیا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
دونوں شیفس نے مل کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 دہائیوں پرانا 13 پونڈ اور 10 اونس کا ریکارڈ توڑا ہے۔
یہ انڈا کیسے تیار کیا گیا؟
شیفس نے شترمرغ کے انڈے کو لے کر گوشت کے سوسیج سے لپیٹا اور پھر اس پر ڈبل بریڈ کرمبز سے کوٹ کرکے ڈیپ فرائیڈ کیا۔
شیفس نے بتایا کہ پہلی بار تو انہیں ناکامی کا سامنا رہا کیوں کہ اس کی تیاری کے وقت انڈا ٹوٹ کر بکھر گیا تھا لیکن انہوں نے ہار نہ مانی اور پھر دوسری بار کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوئے۔
شیفس نے17 پونڈ اور 3.84 اونس کا ایگ تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔