Trump Confirms

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، میں نے روک دیا: ٹرمپ کی تصدیق

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی خدشے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اب اچھے اقدامات کر رہے ہیں، امریکی صدر نے روس اور یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہونے کی امید دلا دی، انہوں نے کہا اندازہ نہیں تھا کہ یوکرین روس جنگ کا معاملہ اتنا طویل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس کے بعد دونوں فریقین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دیرینہ دوست ہیں اِن کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، میری حکومت میں امریکہ ترقی کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نااہل تھی، ہم مہنگائی کو کم ترین سطح پر لائے، ہم نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتیں کم کی ہیں، سعودی عرب نے 600 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں