Gaza

بین الاقوامی میڈیا میں غزہ میں عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے باز گشت

لندن: بین الاقوامی میڈیا میں غزہ میں عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے باز گشت ہونے لگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے، غزہ میں عبوری قیادت کیلئے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام سامنے آگیا، برطانونی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تجویز کو امریکا، خلیجی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ بھی ٹونی بلیئر کا حامی ہے، پہلے عبوری سیٹ اپ کام کرے گا بعد میں کنٹرول فلسطینیوں کو دیا جائے گا، دوسری طرف بلیئر آفس نے فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کی مخالفت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں