ترکیہ کے جنگلات میں آگ پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

ترکیہ کے جنگلات میں آگ پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برسا اور کرابک صوبوں میں لگنے والی آگ بہت شدید ہے، جنگل کی آگ برسا شہر پہنچنے کی وجہ سے 3 ہزار500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں درجہ حرات میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے، مزید تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیل رہی ہے، آگ سے جاں بحق ہونے والے رضاکار فائر فائٹرز کی تعداد 4 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2 مغربی صوبوں ازمیر اور بیلسک کوآفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں