ترک صدر نے نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا

ترک صدر نے نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا۔

ترک صدررجب طیب اردگان نے انقرہ میں عید میلادالنبیﷺ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ فلسطین میں نیتن یاہوکے ظلم پر خاموش نہیں رہے گا، ہم فلسطین کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، آدھا دل یہاں ہے باقی غزہ، فلسطین، یمن، سوڈان اور افغانستان میں ہے۔

طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے زخم مسلسل لہو لہو ہیں، تمام مسلمانوں کو ایک جسم کا حصہ سمجھتے ہیں، ناامید نہیں اور نہ ہوں گے، ظلم و ناانصافی کے باوجود مایوسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں