ترک صدر کا امریکا سے فلسطینی رہنماؤں کو ویزے دینے کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا سے فلسطینی رہنماؤں کو ویزے دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکا فلسطینی قیادت کو فوری ویزے جاری کرے، فلسطینی وفد کی جنرل اسمبلی میں غیر موجودگی ناقابلِ قبول ہے، فلسطینی وفد کی جنرل اسمبلی میں غیر موجودگی صرف اسرائیل کو خوش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا ویزے دینے سے انکار اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، فلسطین کی آواز دبانا دنیا کے ضمیر کو چیلنج ہے، امریکا کو اسرائیل کے قتل عام کو روکنے کیلئے فوری اقدام کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے محمود عباس سمیت 80 نمائندوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی فیصلے کی شدید مذمت بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں