Mr. Universe Competition

تھائی لینڈ میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستان نے مزید دو گولڈ میڈل جیت لئے

بنکاک:تھائی لینڈ میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان نے مزید دو گولڈ میڈل جیت لئے۔

75 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے شہروز خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا، ایک سلور اور تین گولڈ میڈلز کیساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

مقابلوں میں پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستانی باڈی بلڈر نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں