جنگ ستمبر 1965 کا پانچواں روز

جنگ ستمبر 1965 کے پانچویں روز صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی ہدایت دی۔

رات بھر گھمسان کی جنگ کے بعد پاکستانی فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس لازوال فتح کی بناء پر بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18میل اور اکھنور سے 3 میل پیچھے دھکیل دیا گیا ۔

پاک فوج کے جوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی فوج پر حملے کئے جس میں 50 سے زاہد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں