G 20

جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

جوہانسبرگ: جی 20 کے سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا 2 روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوگیا۔

پہلے روز کے بعد مشترکا اعلامیہ میں فلسطین، سوڈامن، یوکرین اور کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا اور اقوام متحدہ منشور کے مطابق ان تنازعات کے منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ میں دنیا میں اہم معدنیات کی سپلائی کو جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

امریکا نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اجلاس میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیراعظم مودی اور دیگرعالمی رہنما شریک ہوئے ہیں۔

رواں برس جی 20 اجلاس کی تھیم یکجہتی، مساوات اور پائیداری ہے اور یہ 2 روزہ اجلاس پہلی بار جنوبی افریقا میں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں