حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔

صوبائی حکومت نے متعلقہ حلقوں میں سکولوں کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر (بروز بدھ) کو تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ سکولز کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں سکولوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں