پشاور :خیبرپختونخوا کی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 2119 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
بجٹ میں صوبائی حکومت کی امدن کا تخمینہ 1 ہزار 778 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے، وفاق کی جانب سے صوبے کو 1 ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی امدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے 323 ارب 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، بجٹ میں1349 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 235 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
آئندہ مالی سال کے بکٹ 810 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 88 ارب روپے مختص کیے گئے، خیبرپختونخوا کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں کل ترقیاتی منصوبوں کے تعداد 2159 تک پہنچ گئی ہے، ترقیاتی بجٹ میں غیر ملکی امداد اور قرضہ کے لیے 177 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت 45 ارب 60 کروڑ، صحت کے لیے 27 ارب 24 کروڑ کی تجویزہے۔
ترقیاتی بجٹ میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 13 ارب، پینے کے پانی کے لیے 10 ارب، ریلیف کے لیے 3 ارب کی تجویز دی گئی ہے، بندوبستی اضلاع کے لیے کل ترقیاتی بجٹ 405 ارب روپے اور بندوبستی اضلاع کے لیے 95 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 500 ارب 78 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، بندوبستی اضلاع کے لیے لوکل اے ڈی پی کے تحت 39 ارب 60 کروڑ، بیرونی امداد کے تحت 5 ارب 35 کروڑ کی تجویز اے ائی پی کے تحت قبائل اضلاع کے لیے 50 ارب روپے رکھنے کی بھی تجویز ہے۔