KPK

خیبرپختونخوا: 5 سال کے دوران 6 ارب، 83 کروڑ روپے زکوة کی مد میں تقسیم

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ سال کے دوران صوبے میں 6 ارب 83 کروڑ روپے زکوٰۃ کی مد میں مستحقین میں تقسیم کر دیئے گئے۔

محکمہ زکوٰۃ و عشر کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں 4249 مقامی زکوٰۃ کمیٹیاں قائم ہیں تاہم مالی سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران کمیٹیاں فعال نہ ہونے کے باعث زکوٰۃ کی تقسیم نہیں ہو سکی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 20-2019 میں ایک ارب 34 کروڑ 18 لاکھ روپے، 21-2020 میں 3 ارب 91 کروڑ روپے، 2022 میں ایک ارب 29 کروڑ روپے اور 25-2024 میں 2 ارب 89 کروڑ 38 لاکھ روپے زکوٰۃ تقسیم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں