پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔
کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہریوں نے کھلے مقامات پر جا کر سپر مون کا نظارہ کرنے کے بعد منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا، پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں میں بھی سپرمون کا نظارہ کیا گیا۔چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا، فاصلہ کم ہونےکی وجہ سے چاند اپنے حجم سے 7.9 فیصد تک بڑا لگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند نکلنے کے فوراً بعد ہوتا ہے، رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ دسمبر میں کیا جا سکے گا۔یاد رہے کہ جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے، اس سے قبل 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔