French President

روس کو امن کی جانب لانے کیلئے دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے، فرانسیسی صدر

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین کیلئے مغربی حمایت اور سکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو امن کی جانب لانے کیلئے دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اپنے ایک بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یوکرینی بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل میں یورپ بنیادی ستون ہوگا، فرانس کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کیلئے شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل لندن میں یوکرینی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر سے ملاقات کروں گا، روس اور یوکرین جنگ بندی تک پہنچنے سے متعلق جاری مذاکرات پر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں