میری لینڈ کے ایک شخص نے زندگی میں پہلا لاٹری ٹکٹ اپنی والدہ کے کہنے پر خریدا اپنی پہلی ٹرائی میں ہی شہری 50,000 ڈالرز کا انعام جیت گیا۔
سینٹ میری کاؤنٹی کے شہری نے میری لینڈ لاٹری کے اہلکاروں کو بتایا کہ اس نے اپنی والدہ کے ساتھ والڈورف میں شاپرز گروسری اسٹور جانے سے پہلے کبھی لاٹری کا ٹکٹ نہیں خریدا تھا۔
شہری نے بتایا کہ میری ماں لاٹری کھیلتی ہے، اس لیے جب ہم وینڈنگ مشین کے پاس سے گزرے تو اس نے مشورہ دیا کہ میں آخر کار ایک کوشش تو کروں۔
شہری کی والدہ نے بگ منی سکریچ آف ٹکٹ لینے میں اس کی مدد کی جو بالآخر 50,000 ڈالرز کا انعام نکلا۔
فاتح کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پورے واقعے کو صرف جلد بازی کے طور پر بیان کر سکتا ہوں۔ اور یہ میراز پہلا لاٹری ٹکٹ آخری بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس بات کے کیا امکانات ہیں کہ میں دوبارہ بھی اتنا ہی خوش نصیب ہونگا۔