دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملحقہ اضلاع میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی، درجنوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ ایک نوجوان بھی دریا میں گر گیا، پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پاکستانی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کے سیلاب کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے قائم آبادیوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔