Sultan of Johor Hockey Cup

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان کی پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست

کولاالمپور:ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان کا ایونٹ میں شاندار آغاز ہو گیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دے دی، قومی گرین شرٹ کی جانب سے سفیان خان نے 3گول کرکے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ندیم خان نے 2 گول کرکے ٹیم کی برتری پر مہر ثبت کردی۔

واضح رہے پاکستان اپنا دوسرامیچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جب کہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں