مسقط: سنوکر ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارت کے خلاف تین، ایک کی فتح کے ساتھ پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا، سنوکر ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا۔
اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو ہرایا، محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے علاہ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا، ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔