Storck Exchange

سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار سے متجاوز

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، پی ایس ایکس ہنڈرڈ انڈیکس آج بھی ایک لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 27 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

کاروبار کےد وران ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 19 ہزار 405 پوائنٹس رہی جبکہ کم سے کم ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 638 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں