North Waziristan

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج بھی کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کرفیو کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج (بروز اتوار) کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ہے، کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کے لئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

واضح ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز بھی کرفیو لگایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں