Trump

غزہ میں صورت حال بہت خراب، آئندہ ہفتے جنگ بند ہو جائے گی: صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہونے کی امید کا اظہار کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، میرا خیال ہے آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی، غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے، خوراک کی قلت ہے، امریکا رقم اور غذا فراہم کررہا ہے جس میں کوئی اور ملک امریکا کی مدد نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد امور پر اتفاق کر لیا ہے، جن میں سب سے اہم بات غزہ میں جنگ کو دو ہفتوں کے اندر ختم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں