مسلم ممالک کا فلسطینی قیادت کو غزہ کا نظم و نسق سونپنے پر اتفاق

ترکیہ کی میزبانی میں استنبول میں مسلم ملکوں کی اہم بیٹھک ہوئی، پاکستان، سعودی عرب، قطر، امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرا ئے خارجہ نے شرکت کی، اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل سے فوری اور مکمل جنگ بندی کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا، انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیلی حملے فوری بند ہونے چاہئیں، غزہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ترک ہم منصب حقان فیدان سے ملاقات کی تھی، باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا، تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

غزہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ایک ساتھ کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں