اسلام آباد: ناصر گوانس نے ای ایف پی کے سلیکشن ٹرائلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے.
جس کے بعد انہیں پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
ناصر گوانس کی اس کامیابی پر کوچز اور شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناصر گوانس آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ناصر گوانس نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا کرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔
قوم کے اس باصلاحیت کھلاڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔