نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں