بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسان رمضان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
احسن رمضان نے راؤنڈ آف 32 میں بھارت کے شاہیان رظمی کو شکست دی۔ پاکستانی پلیئر نے دو ۔ ایک کے خسارے سے نکل کر تین ۔ دو کی فتح اپنے نام کی۔
احسن رمضان کی جیت کا اسکور 44-88، 68-26، 36-66، 91-37 اور 61-19 رہا۔ اب راؤنڈ آف 16 میں احسن رمضان کا مقابلہ ہم وطن حسنین اختر سے ہوگا۔
ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ میں حسنین اختر نے گروپ پوزیشن کی بنیاد پر براہ راست راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی تھی۔