وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شہبازشریف غیرملکی دوروں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے، توانائی شعبے کی اصلاحات، ریلوے اور قانونی امور پر غور ہوگا۔

کابینہ کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی،ریلوے ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں